بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونى رازدان نے فلسطین میں جاری مظالم کے حوالے سے ایک جذباتی پوسٹ میں اپنے خاندانی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے آواز بلند کی ہے۔
سونى رازدان نے انکشاف کیا کہ ان کے نانا، جو جرمن شہری تھے، ہٹلر کے دور حکومت میں نازی حکومت کی مخالفت میں ایک خفیہ اخبار چلاتے تھے۔ اس جُرأت کی پاداش میں اُنہیں شدید اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر جاری طویل نوٹ میں لکھا کہ قانونی مدد ان کے نانا کی رہائی ممکن ہوگئی اس طرط پر کہ وہ دوبارہ جرمنی واپس نہ جائیں۔ سونى نے لکھا کہ ان کے نانا کا یہ حوصلہ ان کے خاندان کیلئے باعثِ فخر ہے۔
سونى رازدان نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ خاموشی اختیار کرنا ناانصافی کے وقت جرم کے مترادف ہے اور اُن تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا جو حق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دنیا جلد انصاف کا ساتھ دے گی۔
سونى رازدان نے لکھا “ایک عالمی جنگ انصاف کیلئے لڑی گئی تھی، اور مجھے فخر ہے کہ میرے نانا صحیح سمت میں کھڑے تھے۔”
اداکارہ عالیہ بھٹ نے سونى کی پوسٹ کو لائک کر کے خاموشی سے اپنی حمایت کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔