نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔

بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Check Also

نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کا آغاز

ملتان میں نشتر اسپتال نے پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کی جدید سہولت باقاعدہ طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *