راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ہو گئی۔

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ہو گئی۔

متوفی بچی کے والدین نے تھانہ دھمیال گرجا چوکی پولیس کو درخواست دے دی۔

اس حوالے سے بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کا 26 اگست کو انتقال ہوا، تیسرے دن دعا کے لیے آئے تو کفن باہر پڑا تھا۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب دھمیال پولیس نے قبر پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر بظاہر قبر کی بے حرمتی کے شواہد نہیں ملے، معزز عدالت کی اجازت سے قبر کشائی کی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حقائق سامنے لانے کے لیے قبر کشائی کا پراسس کیا جا رہا ہے، قبر کشائی کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

قومی ٹیم پلاننگ سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں: وسیم اکرم

لاہور: وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر پلاننگ کے ساتھ نیوزی لینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *