طویل عرصے بعد ایک ساتھ:ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

ممبئی: بالی ووڈ کے مقبول جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی ایک ساتھ محبت بھرے انداز میں جلوہ گر ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کے مقبول جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی شاندار دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ شرکت کر کے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔ طویل عرصے کے بعد اس جوڑے کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھ کر مداح بھی بے حد خوش ہیں۔

جمعرات کو اس تقریب میں جوڑے نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انٹری دی اور کیمرے کے سامنے خوب پوز دیے۔ اس موقع پر پاپارازیوں کی جانب سے الگ الگ تصاویر کی فرمائش کی گئی، جسے اس جوڑے نے شائستگی سے رد کرتے ہوئے صرف ایک ساتھ ہی تصاویر بنوائیں۔

ایک موقع پر ابھیشیک بچن نے محبت بھرے انداز میں اپنی اہلیہ کے گرد بازو حائل کیا، جبکہ دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی مسکراہٹیں اور تبادلہ خیال بھی دیکھا گیا۔

اس تقریب کے لیے ابھیشیک بچن نے سیاہ رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا، جس میں ایک لمبی، کڑھائی والی شیروانی نما جیکٹ اور میچنگ پتلون شامل تھی۔

دوسری جانب ایشوریا رائے نے سرخ رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے روایتی سونے کے زیورات اور نرم لہروں والے بالوں کا انداز اپنا کر اپنے لُک کو چار چاند لگائے۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی ویڈیوز اور کلپس وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا تانتا بندھ گیا، جو طویل عرصے بعد دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر انتہائی پرجوش نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا طویل عرصے کے بعد دونوں ایک ساتھ بہت خوش نظر آ رہے ہیں دوسرے مداح نے کہا انہیں ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، خدا کرے آپ ہمیشہ ایسے ہی رہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی محبت کی کہانی دوستی سے شروع ہوئی تھی۔ 1999 سے 2000 کے دوران ایک فوٹو شوٹ کے دوران پیشہ ورانہ ملاقات کے بعد انہوں نے فلم میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد ان کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا۔

ابھیشیک نے 2007 میں ایشوریا کو شادی کی پیشکش کی، جس کے بعد روایتی روکا تقریب ہوئی اور 20 اپریل 2007 کو ممبئی میں بچن خاندان کی رہائش گاہ پر یہ جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔ ان کے ہاں 2011 میں بیٹی ارادھیا کی پیدائش ہوئی۔

اگرچہ ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے طلاق کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں، لیکن وہ پبلک اپیئرنسز میں ہمیشہ ایک مضبوط اور متحد محاذ پیش کرتے آئے ہیں۔

Check Also

وینا ملک کی میڈیا میں واپسی، بدلی شکل پر صارفین حیران

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ وینا ملک نے طویل عرصے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *