فنکار برادری محمد احمد شاہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سپنا غزل

کراچی (پبلک پوسٹ )
جو لوگ صدر آرٹس کونسل کے خلاف منفی پروپینگنڈہ کررہے ہیں وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے،

معروف ایکٹرس کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف ایکٹرس سپنا غزل نے کہا ہے کہ دنیا میں مخالف بھی اسی کے ہوتے ہیں جو حق و سچ پر چلتے ہیں قول و فعل کے پکے ہوتے ہیں اپنے عمل سے اور اپنے کردار سے لوگ میں ایک مثال قائم کرتے ہیں اور یہ بات ہمارے لیڈر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی (ستارہ امتیاز) سید محمد احمد شاہ پر پوری اترتی ہے محمد احمد شاہ کم و بیش بیس سالہ دورہ صدارت جتنا کام فن و فنکار کی فلاح و بہبود کیلئے سر انجام دیا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن مثال ہے سپنا غزل نے کہا کہ بنا کسی رنگ و نسل زبان مذہب کی تفریق کہ اتنا شاندار کام کیا ہے پورے پاکستان میں کہیں بھی کسی نے نہیں کیے آج اگر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی دنیا بھر میں شناخت بن چکی ہے تو اس کی تمام تر وجہ محمد احمد شاہ کا ویژن کا ہے اور ان کی روز و شب محنت جذبہ لگن اور وہ مثبت سوچ جوکہ ہر اک کے پاس نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ محمد احمد شاہ کی لیڈر شپ کی بدولت دنیا بھر میں آج آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی جانا اور پہچانا جاتا ہے سپنا غزل نے کہا کہ فنکار برادری کو آرٹس کونسل کراچی کی وجہ سے ہی عزت و مقام حاصل ہورہا ہے جو لوگ اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے محمد احمد شاہ کے لیے منفی پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں وہ انشاءﷲ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ نہ صرف کراچی کے فنکار بلکہ پاکستان کی پوری فنکار برادری محمد احمد شاہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے اور اس کی دعائیں بھی ان کے ساتھ ہیں

Check Also

بشریٰ بی بی کی بہن نے کہا یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا، محسن نقوی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *