کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 716ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 93ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے بڑھ کر 4لاکھ 23ہزار 492روپے ہوگئی۔
دریں اثنا مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8ہزار 49 روپے کی سطح پر مستحکم ہے اور اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 900روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
THE PUBLIC POST