سرگودھا: پاک فوج کا کشتیوں پر سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری

پاک فوج کی جانب سے سرگودھا کے علاقے گورنہ پٹھاناں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

گورنہ پٹھاناں میں سیلاب میں محصور افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے۔

پاک فوج کے دستے کشتیوں اور دیگر ریسکیو آلات سے لیس ہیں، جنہیں مقامی انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔

پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے سیلاب میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسیکو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

پاک فوج نے متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیے۔ ریسکیو کیے جانے والے افراد میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *