پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازارِ حصص میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 038 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں تیزی کا رجحان مزید بڑھا اور انڈیکس 1084 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 53 ہزار 286 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی جب 100 انڈیکس 1560 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 535 کی سطح تک جا پہنچا تھا۔

کاروباری حلقوں کے مطابق سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد، ملکی معیشت میں استحکام کے اشارے اور حکومتی اقدامات نے مارکیٹ کے رجحان کو مثبت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلسل اضافے کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جو سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Check Also

سریاب روڈ سانحہ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ(پبلک پوسٹ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *