کراچی (پبلک پوسٹ )
بچوں کی تقریب میں اداکارہ صنم سعید، بلال مقصود، ایاز خان اور فلم ڈائریکٹر عمر عادل توجہ کا مرکز بن گئے پہلے پانچ برس بچوں کی تربیت کے لیے اہم ہیں
بچوں کے عالمی پر نامور گلوکار بلال مقصود نے یونیسف کے تعاون سے آغا خان یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا،
ٹیلی ویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کمپئرنگ کے فرائض عمدہ انداز میں انجام دیئے۔
بلال مقصود ، فلم ڈائریکٹر بنیش اور عمر عادل نے تمام کو ویلکم کیا۔بلال مقصود نے کہا کہ وہ نئی نسل کے لیے اردو زبان کو کول بنانا چاہتے ہیں۔
اسکول میں سب سے بورنگ کلاس اردو کی ہوتی ہے۔ پکے دوست کے سیزن بچپن بے مثال کافی اسکولوں میں بچوں کو دکھائے جارہے ہیں۔
اور امید ہے کہ یو نییسیف کے ساتھ کیا گیا یہ پروجیکٹ بچپن بے مثال بچوں میں تفریح کے ساتھ تعلیم اور اگاہی کا کام بھی کرے گا۔
اس موقع پر اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ بچوں کو اسکول میں داخل کروا نے سے پہلے گھر میں تربیت کریں۔پہلے پانچ برس بہت اہم ہوتے ہیں۔
پکے دوست کا سیزن بچپن بے مثال، اس سلسلے میں اہم رہنمائی کرتا دکھائی دیتا ہے۔
پکے دوست کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بنیش اور عمر عادل نے بتایا کہ ہمیں دنیا بھر سے پکے دوست کا شاندار رسپانس مل رہا ہے۔
موجودہ دور میں بچوں کے پروگرام کی اشد ضرورت ہے۔
ہم نے اس پروجیکٹ میں بچوں کی نفسیات کو سامنے رکھا،اسی وجہ سے بچے اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔
سینئر اداکار ایاز خان کا کہنا تھا کہ انور مقصود کی طرح ان کا بیٹا بھی لاجواب کام کررہا ہے۔
تقریب میں یونیسف کی ڈاکٹر صبا شجاع اورپولیو ٹیم کے melissa corkum نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔
اس موقع پر پکے دوست سیزن 4 کی شو ریل بھی دکھائی گئی۔مہمانوں کو گلدستہ پیش کیے گئے ۔آخر میں تمام حاضرین کی پرتکلف تواضع کی گئی۔
THE PUBLIC POST