مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے جسمانی ریمانڈ دیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم مرزا جہلمی کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔

جسمانی ریمانڈ بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا جہلمی کو لے کر روانہ ہوگئی۔

Check Also

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی،شہریوں کے ہوش اڑ گئے

کراچی میں سبزی فروشوں نے ٹماٹر کی قیمت کو پر لگا دیے، قیمت سن کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *