مصطفیٰ عامر قتل کیس، اہم سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رواں سال ہونے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی اہم سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اُس کمرے کی ہے جس میں مصطفیٰ عامر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور یہی پر مقتول کا خون بھی فرش پر گرا۔

اس خون کو ملزم ارمغان کی ہدایت پر ملازم زوہیب نے خون صاف کیا اور نشان مٹانے کی کوشش کی اور اس پر لیکویڈ ڈال کر برش سے صاف کیا۔

پولیس کے مطابق یہ ویڈیو رات ڈیڑھ بجے کی ہے اور ملازم نے ارمغان کی ہدایت پر خون صاف کیا، اس فوٹیج کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زوہیب نے مصطفیٰ عامر کا خون صاف کرنے کا اعتراف کرلیا جبکہ اُسے اب ارمغان کے خلاف گواہ بنایا گیا ہے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/Zi7KhUOw-jBGrqoj9.html

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *