کراچی پولیس دفتری اوقات میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر بائیو میٹرک تصدیق کرنے لگی

کراچی: شہر قائد کے کچھ علاقوں میں پولیس اہلکار ناکہ لگا کر دفتری اوقات میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے لگی ہے۔

مومن آباد اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے دیگر تھانوں کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے صبح دفتر جانے اور شام کو گھر واپسی کے اوقات میں شہریوں کو روک کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں موٹر سائیکل سواروں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز سائٹ کے علاقے میٹروول میں رہائشی علاقے کی طرف جانے والے مرکزی راستے پر ناکہ لگا کر پولیس اہلکاروں نے گھر واپسی کے مخصوص وقت پر موٹر سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پولیس اہلکار مخصوص علاقوں میں ناکے لگا کر دفاتر اور فیکٹری جانے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو روک کر تلاشیاں لیتے تھے، اب بائیو میٹرک مشینوں کے ساتھ یہ عمل جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے اس اچانک ’’چیکنگ‘‘ کے بارے میں کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے، نہ ہی پولیس اسٹیشن کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر کوئی رد عمل دیا گیا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *