فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کے ایک افسر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20 کے ممتاز علی کھوسو کو ڈی جی کسٹمز تعینات کیا گیا ہے، ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے، گریڈ 20 کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات کیا گیا ہے۔
اظہر حسین کو مرچنٹ کلیکٹر کسٹمز انفورسمینٹ گڈانی تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے دیگر افسران میں نوید الٰہی اور یاسر مرتضی شامل ہیں ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے احسن رضا چوہدری کو کمشنر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔