خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے 12 اور 20 مئی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) نے خیبرپختونخوا میں 12 اور 20 مئی کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اگیگا کے مطابق آج صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تالا بندی کی جائے گی جبکہ دوپہر 12 بجے تمام اضلاع کے پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی ہوں گے۔

اگیگا کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 20 مئی کو دوبارہ مکمل تالا بندی اور احتجاج کیا جائے گا۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پینشن کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے اور 2011 اور 2015 کے الاؤنسز دوبارہ دیے جائیں۔

اس کے علاوہ صوبائی ملازمین کے لیے وفاق کی طرز پر 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) مختص کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اگیگا نے ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں اضافہ کرکے کم از کم 20 ہزار روپے مقرر کرنے، سرکاری اداروں، اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے اور کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *