کراچی:ایم اے جناح روڈ پرپرائم سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے مصروف تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ کے قریب واقع پرائم سینٹر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی، جس کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا اور قریبی دکانوں میں تشویش پیدا ہوگئی۔ فائر فائٹرز آگ کو عمارت کی بالائی منزلوں اور ملحقہ دکانوں تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ حصے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔

Check Also

دوائیاں اصلی ہیں یا جعلی؟حکومت نے جاننے کے لیے ایپ متعارف کرا دی

جعلی ادویات کی فروخت اور مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی کا مسئلہ صارفین کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *