راولپنڈی؛ ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والاسیلون مالک گرفتار

راولپنڈی:تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیلون پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے والے سیلون کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص کے پاس سیلون پر کام کرنے کے لیے گئی تو مذکورہ نے میرے ساتھ زیادتی کی۔

صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سیلون مالک کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *