بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہیں احتجاج کے باعث بند تھیں، بلوچستان حکومت نے ہمیشہ جائز احتجاج کی اجازت دی ہے، قومی شاہراہیں کسی کو بند کرنے نہیں دیں گے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کریں گے،کوئی اسپتال نجکاری کی طرف نہیں لے جارہے ہیں۔

Check Also

وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ

وانا: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *