اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے ، امریکا اس جرم میں شریک ہے،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(پبلک پوسٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے اور امریکا اس جرم میں شریک ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل بھی اسرائیل نے 83سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، غزہ میں اس وقت بھی ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امریکا پوری طرح اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے۔حماس کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق ہوجاتا ہے پھر دھوکا دیا جاتا ہے، قطر پرحملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے ہوا، اسرائیل نے قطر میں مذاکراتی ٹیم پر حملہ کیا، اسرائیل نے امریکا کی ایما پر قطر پر حملہ کیا۔وزیراعظم اورڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کا ذکر ہوا، نسل کشی کا لفظ بھی شامل کرنا چاہئے تھا، پوری دنیا میں بیداری کی لہر کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Check Also

مبینہ آڈیو پیغام لیک: “اگر مجھے کچھ ہوا تو اسی نمبر سے کام جاری رکھا جائے”

اطلاعات کے مطابق ایک مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جو متعلقہ شخص کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *