راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے پِیر وَدہائی میں قتل کے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے جانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللّٰہ شدید زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، گھر کی چھت پر موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتار کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ دنوں اپنے بھتیجے کو قتل کر دیا تھا۔

Check Also

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پربلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا، کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد: کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *