حکومت کا پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی جبکہ اندرونی صفحات پر تاریخی عمارات کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔

نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔

Check Also

فارم ہاؤس میں بھینس چَرانے سے منع کرنے پر 55 سالہ شخص تشدد سے قتل

لاہور: فارم ہاؤس پر بھینس چَرانے سے منع کرنے پر 55 سالہ شخص کو تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *