گلشن حدید میں انوکھا واقعہ: چور 40 لاکھ نقدی اور20 لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر واپس پھینک گئے

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چوری کی غیر معمولی واردات پیش آئی۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر چور گھس گئے اور 40 لاکھ روپے نقدی اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گئے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو روز بعد چور دوبارہ آئے اور یہ نقدی و زیورات واپس گھر میں پھینک گئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کا آغاز

ملتان میں نشتر اسپتال نے پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کی جدید سہولت باقاعدہ طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *