آج عمران خان سےملاقات نہ کرائی گئی توعدالت اڈیالہ جیل حکام کوطلب کرے،وکیل بانی پی ٹی آئی

9 مئی کے 11 مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔

فیصل ملک نے کہا کہ امید کہ آج لیگل ٹیم کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی، اگر ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ توہین عدالت ہے ہم عدالت سے استدعا کرینگے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرے۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے ہم نے نو مئی مقدمات حوالے سے ڈائریکشن لینی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 کیسز سماعت کی 16 جنوری تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

کیسوں کی سماعت کے لیے عدالت اور اڈیالہ جیل کا وڈیو لنک تیار نہ ہوا، آج بھی بانی چیئرمین تحریک انصاف کو مقدمات کے چالان نقول تقسیم نا ہوسکیں۔

وکلائے صفائی کی جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی جب کہ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں کیسوں بارے کلائینٹ سے ہدایات لینی ہیں آج ملاقات حکم دیا جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، اعظم سواتی عدالت پیش ہوئے، ملزمان کی بھی عدالت میں پیشی پر حاضریاں لگائی گئیں۔

جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ ، آرمی میوزیم حملہ، صدر حساس ادارہ بلڈنگ اور میٹرو بس اسٹیشن جلانے، شمس آباد ڈبل روڈ، حساس ادارے پر پتھراؤ حملہ کیسز شامل ہیں۔عدالت نے آئندہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

شیخ رشید کی چیف جسٹس پاکستان سے دردمندانہ اپیل

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج صبح صبح چیف جسٹس پاکستان سے دردمندانہ اپیل ہے کہ 9 مئی کیسز میں ملزمان کی اپیلیں سنی جائیں، اتنی دیر ہوگئی اپیلیں ہی نہیں سنی جارہی۔

اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج پھر ہم حاضری لگانے آئے تھے حاضری لگ گئی جج صاحب تاریخ ڈالیں گے، جب نو مئی کیسز ہوئے میں پاکستان میں ہی نہیں تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج صبح صبح چیف جسٹس پاکستان سے دردمندانہ اپیل ہے ملزمان کی اپیلیں سنی جائیں، اتنی دیر ہوگئی اپیلیں ہی نہیں سنی جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپیلیں سنیں انصاف مل سکے لوگوں کے گھروں کے چولھے بجھ گئے ہیں، مہنگائی بے روزگاری باعث لوگوں کے گھروں کے مسائل مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Check Also

فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار

اسلام آباد:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *