جنوبی کوریا کے صدر نے گنج پن کوسنگین مسئلہ قراردیدیا

جنوبی کوریا کے صدر نے حیران کن طور پر گنج پن کو ملک کے لیے ایک نیا اور سنگین مسئلہ سمجھتے ہوئے اسے ’بقا کا معاملہ‘ قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر لی جے میونگ کا کہنا ہے کہ بالوں کا جھڑنا محض ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ یہ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی میں کمی اور سماجی مسائل کا باعث بنتا ہے جسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرکاری سطح پر مدد، تحقیق اور ممکنہ سبسڈی کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

کورین صدر کے اس بیان کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس نے عوامی رائے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔

ایک طبقہ اس اقدام کو عوامی صحت اور ذہنی فلاح و بہبود کے لیے مثبت قدم قرار دے رہا ہے۔

جب کہ دوسرا طبقہ اسے حکومت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان سمجھتا ہے اور ملک کو درپیش اہم معاشی اور سماجی مسائل کے حل پر زور دیتا ہے۔

Check Also

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا ،

ایرانی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر ان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *