پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شرقی کو صدر پی ٹی آئی کراچی راجا اظہر نے مزار قائد پر جلسے کےلیے خط لکھ دیا ہے۔

خط میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ 11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسے خطاب کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت دی جائے۔

خط کے ذریعے راجا اظہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہوگا اور اس کےلیے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے۔

Check Also

بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *