سردی کی شدید لہر،اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

پشاور:صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے سبب کے پی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، صوبے کے میدانی علاقوں کے تمام پرائمری اسکولز صبح 9 بجے سے دن 1:30 تک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:20 تک ہوں گی۔

Check Also

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع،ملزمہ کے خلاف اہم انکشافات

سٹی کورٹ میں سٹی ٹی ڈی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *