راولپنڈی سے براستہ ایران جارجیہ جانے والے دو طالبعلم پھنس گئے

ایران میں کشیدہ حالات کے باعث راولپنڈی سے براستہ ایران جارجیہ جانے والے دو طالبعلم پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق پھنس جانے والوں میں ایک 22 سالہ طالبعلم شمس طارق ہے جو پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے جبکہ دوسرا 34 سالہ عادل حسین شادی شدہ ہے جو دو بچوں کا باپ ہے۔

دونوں کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہڑی سے ہے۔ ایران میں انٹرنیٹ بندش کےباعث جارجیہ نہیں جا پار ہے۔

دونوں طالبعلم ایران میں پاکستان ایمبیسی کے باہر 10 دن سے پھنسے ہیں۔ ایران میں پاکستان ایمبیسی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے تو جارجیہ جاسکتے ہیں۔

دونوں طابلعموں کے لواحقین شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ ایران میں پھنسے طالبعلموں کے ورثاء نے وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Check Also

آزاد کشمیر احتجاج؛ بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہی ہوگی، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *