ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔
اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی 5.26 فیصد سستی کردی گئی۔

اوگرا نے سوئی سدرن سسٹم کیلئے نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹو مقرر کر دی گئی، سوئی نادرن سسٹم کیلئے درآمدی گیس 0.55 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی سستی ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر درآمدی گیس کی نئ قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹو مقرر کی گئی ہے۔

Check Also

ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی، بڑے انڈیکسز نیچے آگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *