بجٹ کا جائزہ لینے کے لیےآئی ایم ایف مشن مئی میں پاکستان آئے گا

پاکستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ اور معاشی امور کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں کے بہاری اجلاس 2026 کے موقع پر نائجل کلارک سے ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان کی مالی ضروریات، جاری پروگرام پر پیش رفت اور مجموعی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اہم اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کی کارکردگی توقع سے بہتر رہی، جبکہ رمضان کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ اس بہتری کا اہم سبب بنا۔ مزید برآں، سعودی عرب کی مالی معاونت اور ڈپازٹس کے تسلسل سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہو رہے ہیں۔

حکومت کی مالی حکمت عملی کے تحت مختلف ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، جن میں پانڈا بانڈز، یورو بانڈز اور مقامی کرنسی میں سرمایہ کاری شامل ہے، تاکہ زرمبادلہ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

ملاقات میں نائجل کلارک نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کو مثبت قرار دیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی و علاقائی چیلنجز کے پیش نظر شرح مبادلہ میں لچک اور مالی استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے آئندہ مشن کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا، جو بجٹ اور دیگر اقتصادی معاملات کا جائزہ لے گا۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *