ملتان: جلالپور پیروالا میں درختوں کا سہارا لیکربیٹی کو اٹھائے مدد کے منتظر والد کی ویڈیو وائرل

ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں درختوں کا سہارا لے کر مدد کے منتظر سیلاب متاثرین کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے 5 سال کی بچی کو کندھے پر اٹھا رکھا ہے۔ ریسکیو کی ٹیموں نے بچی سمیت 2 افراد کو ریسکیو کر لیا۔

متاثرہ شخص نے ریسکیو اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون کرتے ہیں کوئی نہیں آتا۔

ریسکیو اہلکار نے کہا کہ ہم نے بہت چکر لگائے، لوگ کیوں نہیں نکلتے۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ میری کزن درخت پر تھی اب وہاں نہیں ہے۔ جس پر ریسکیو اہلکار نے کہا کہ اسے بھی ڈھونڈتے ہیں۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *