کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں داخل 60 سالہ شخص بیان دینے کی حالت میں نہیں، جس کے قریبی رشتے داروں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شہری کی جیب سے خاتون کے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ شہری کی اہلیہ بھارتی شہری ہے، جو 2 بیٹوں کے ساتھ جامشورو میں رہتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گزشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے شہری کو نشہ آور چیز کھلائی تھی جس سے وہ بیہوش ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق عبدالعزیز کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان لیا جائے گا۔

Check Also

ڈائریکٹرجنرل محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حبیب اللہ کا مہران آرٹس کونسل حیدر آباد کا تفصیلی دورہ

مہران آرٹس کونسل سندھ کی ثقافت کا اہم مرکز ہے اس ادارے کو جدید سہولیات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *