مشعال یوسفزئی کو سینیٹ الیکشن میں مشکلات؛ تجویز و تائید کنندگان پیچھے ہٹ گئے

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سینیٹ الیکشن کی امیدوار مشعال یوسفزئی کے تجویز اور تائید کنندگان نے دستبراداری کا فیصلہ کیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان اور پی ٹی آئی کی رہنما مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کیانچ پڑتال نہ ہوسکی۔

مشعال یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی پر اسکروٹنی آج ہونا تھی تاہم اُن کے تجویز و تائید کنندگان شکیل خان اور طارق محمود نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

تجویز و تائید کنندگان کے پیچھے ہٹنے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کی درخواست پر اسکروٹنی کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *