ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کو بجلی صارفین سےہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا

ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھایا ہے،201 کے بجائے 301 یونٹس استعمال کرنے پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب: ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ ریلیف نہیں ملے گا

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 301 یونٹس استعمال کرنے والوں کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کرسکتی ہے۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *