کراچی اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں 22 جنوری کو بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 جنوری کو سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

شہید بینظیرآباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی 22 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کی وجہ سے کراچی میں 22 جنوری کو ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

Check Also

گرفتار خارجی عمر دین عرف جذبہ کاتہلکہ خیز اعتراف

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی رکن عمر دین عرف جذبہ نے اپنے اعترافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *