مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور:لاہور میں شدید گرمی کے بعد اچانک موسم نےکروٹ لے لی،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی،کالی گھٹاؤں کے باعث دن کے وقت ہی رات کا سماں بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں، جبکہ آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

سوئی گیس غائب، ایل پی جی مہنگی؛ شہری دوہرا بل ادا کرنے پر مجبور

کراچی:سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *