کراچی (پبلک پوسٹ )ملک بھر میں 4 مارچ سے پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی۔پبلک پوسٹ کے مطابق آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا 4 مارچ کو پٹرول پمپس کی ہڑتال کے اعلان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرزکو خیال رکھنا ہے رمضان میں کسی کو تنگ نہیں کرناچاہتے، پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ہیں۔چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلز نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کے بعد اسمگلنگ مزید بڑھ گئی ہے، وزارت پٹرولیم اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہا
