کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

کراچی وسطی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے طابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے، دونوں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کار سوار فیملی سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، کچھ ہی فاصلے پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ملزمان زحمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی حالت تشویشناک تھی، جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

Check Also

کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *