کراچی: 2 دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے کلو کمی

کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی میں دو دن کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ماہ کے دوران دو ایل پی جی جہاز پورٹ پر پہنچیں گے، جبکہ سوئی سدرن ایل پی جی کی درآمدات عارضی طور پر معطل کر چکی ہے۔

علی حیدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے قیمتوں کے فارمولے میں تبدیلی کی جائے۔

Check Also

عوام کیلیے اچھی خبر! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول 6روپے 59پیسے، ڈیزل 4روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *