’لندن میں نفرت کبھی نہیں جیتے گی‘،ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر صادق خان کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے خلاف سخت بیان کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صادق خان نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا، ’لندن میں نفرت کبھی نہیں جیتے گی۔‘

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُنہوں نے ونزر کیسل میں ہونے والے اسٹیٹ بینکوئٹ میں صادق خان کو مدعو نہ کرنے کا کہا تھا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ لندن کے میئر دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میئر صادق خان کے درمیان چپقلس 2015ء سے چلی آ رہی ہے جب ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا سفر پر پابندی کی تجویز دی تھی۔

Check Also

غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہےوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *