ساتھیوں کو بے ہوش کرکے 80 لاکھ کا سوناچوری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:پولیس نے 80 لاکھ روپے مالیت کے سونا چوری کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملت پارک پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم بالاج عرف بالی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے واردات سے قبل اپنے ساتھی کاریگروں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور بعد ازاں 334 گرام 790 ماشے سونا لے کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

واردات کے بعد ملزم روپوش تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے سونے کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے تھی، جس کا ملزم کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ نمبر 1562/24 درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Check Also

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو تربیت کیلیے امریکا بھیجنے کا منصوبہ، مائیک ہیسن نے تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چند کرکٹرز کو خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *