حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس پر 8 جون کوکراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان

صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون کو کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق عرس کی مناسبت سے شہر میں مقامی تعطیل ہوگی تاکہ شہری عقیدت و احترام کے ساتھ تقریبات میں شرکت کر سکیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق یہ تعطیل سٹی کونسل کی منظور شدہ قرارداد کے تحت دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر مختلف مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 8 جون کو کراچی میں مقامی سطح پر تعطیل ہوگی جبکہ متعلقہ اداروں کو عرس کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *