گل پلازہ آتشزدگی کیس میں سول ڈیفنس کے 2 افسران برطرف

کراچی: گل پازہ آتشزدگی کیس میں محکمہ داخلہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سول ڈیفنس کے دو افسران کو برطرف کر دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے فاطمہ میمن اور مرزا مرسلین بیگ کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق گل پلازہ کے فائر سیفٹی آڈٹ میں غفلت اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے، دونوں افسران 2024 اور 2025 میں گل پلازہ کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے میں ناکام رہے۔

آتشزدگی کے بعد جعلی اور بیک ڈیٹڈ فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹس بنانے کا انکشاف ہوا، شوکاز اور ذاتی سماعت میں افسران اپنے دفاع میں قابلِ قبول ثبوت پیش نہ کر سکے۔

سندھ سول سرونٹس ڈسپلن رولز کے تحت دونوں افسران کی برطرفی عمل میں لائی گئی۔

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *