ایس آئی ایف سی کے 2 سال کے دوران ملکی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دوسرے سال میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جسے ملکی و غیر ملکی ماہرین، اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی سراہا ہے۔
معیشت، سرمایہ کاری، برآمدات اور اصلاحات کے میدان میں ایس آئی ایف سی نے ایسے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کے اثرات ملکی اقتصادی منظرنامے پر واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں غیر معمولی 28.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ان ترسیلات زر کا 70 فیصد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے موصول ہوا۔
https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FFy8sQz6o-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8
اسی طرح برآمدات کے شعبے میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی، جہاں صرف یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں 8.62 فیصد اضافہ ہوا اور 10 ماہ کے دوران یہ بڑھ کر 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ خاص طور پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔