کل جو کراچی میں ہوا ہے اس کےسب ذمے دار ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل جو کراچی میں ہوا ہے اس کے سب ذمے دار ہیں۔

منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی میں کروڑوں اربوں روپے نالوں کی صفائی کے لیے ہوتے ہیں لیکن صفائی نہیں ہوتی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں زیادہ بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، کراچی میں کرپشن کا سسٹم مسلط کیا گیا ہے۔ 40 سال سے پیپلز پارٹی والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں، 80 فیصد تک کرپشن کا ریٹ ہے، کیسے یہ کام کریں گے؟ ان لوگوں کو جواب دینا پڑے گا جو جعلی میئر کو لے کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، ہماری حکومت کیا کر رہی ہے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *