بنگلادیش اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

ڈھاکا: سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

آج بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا اجلاس ڈھاکا میں ہوا جس میں کرکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مشیر کھیل نے بتایا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔

مشیر کھیل آصف نذرل نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے تحفظات حقیقی اور درست ہیں، آئی سی سی نے تسلیم نہیں کیے لیکن ہم بھارت جانے سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلہ دیش کی جانب سے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش ٹیم کے میچز بھارت سے منتقل نہیں کیے جائیں گے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت دی تھی۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت کی ایما اور مودی سرکار کے حکم پر بنگلہ دیشی پیسرز مستیفض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالا گیا تھا اور وہاں بنگلہ دیش مخالف احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد بی سی بی نے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئی سی سی کو اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

Check Also

جیل سے رہائی کے بعد راج پال یادیو نے انوکھی فرمائش کردی

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راج پال یادیو نے تہاڑ جیل سے رہائی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *