ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ فیصلہ کے مطابق ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

صوبائی محکمہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع اپر (بر) سوات کا ہیڈ کوارٹر مٹہ جبکہ سوات کا ہیڈ کوارٹر گل کدہ تحصیل بابوزئی ہوگا۔

ضلع اپر سوات میں مٹہ، بحرین اور خوازہ خیلہ کی تحصیلیں اور ضلع سوات میں بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ کی تحصیلیں شامل ہوں گی۔

سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ 19دسمبر2025 کو کابینہ کے 43ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے صوبہ میں اضلاع کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔

Check Also

علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ:سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم

لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کی ضمانت کی توثیق کر دی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *