گٹر کا ڈھکن چوری ، خریدنے اور بیچنے والوں کوقید کی سزا ہوگی، مریم نواز کا اعلان

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قانون لارہے ہیں کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو ایک سے 10 سال قید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر گٹر میں گِر کر کسی کی جان گئی تو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی ہوگا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ایک خاتون اپنی 10 ماہ کی بچی کے ساتھ گر گئی تھی، جن کی لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

Check Also

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *