ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی،اب کتنے سال کی ہو گئیں؟

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیقہ خان اپنی 22ویں سالگرہ سے قبل منعقد کی گئی پری برتھ ڈے پارٹی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید اور دلچسپ تبصروں کی زد میں آگئیں۔

ربیقہ خان کے اہلخانہ نے ان کیلئے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا، جہاں وہ لائم گرین لباس میں کیک کاٹتی اور اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آئیں۔

تاہم تصاویر سامنے آتے ہی صارفین کی توجہ ان کی بتائی گئی عمر پر مرکوز ہو گئی اور کمنٹس میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’یہ سب کچھ کریں گی لیکن عمر نہیں بڑھائیں گی‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’اگر یہ 22 سال کی ہیں تو میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔‘‘

واضح رہے کہ ربیقہ اپنی اصل تاریخِ پیدائش پر 22 برس کی ہو جائیں گی۔

Check Also

’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ سے مشہورویلکم فلم کے اداکار مشتاق خان چل بسے

بالی ووڈ فلم ’ویلکم‘ میں بلو کے یادگار کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *