نوشہرو فیروز: کار اور ٹریلر کی ٹکر، 1 ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ٹریلر اور کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ نانگو شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جس میں تیز رفتاری کے باعث ٹریلر اور کار میں ٹکر ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ٹریلر ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کار سوار افراد لاڑکانہ سے کراچی آرہے تھے۔

Check Also

کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل کینسر کے کیسز میں اضافہ

کراچی کے اسپتالوں میں مسکیولواسکیلیٹل ٹیومرز کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بچوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *