گاڑی مالکان کے لیےبڑی خوشخبری

کراچی:سندھ میں اب گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی کی نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق پراونشل موٹر وہیکل کے ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کر دی گئیں۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے توثیق کر دی۔

ایکٹ کے تحت گاڑی مالکان قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ پرانی نمبر پلیٹ کو دوسری خریدی گئی گاڑی پر بھی لگا سکیں گے۔

Check Also

بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *