ای چالان میں کس کو 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے؟ ڈی آئی جی ٹریفک کا جواب عدالت میں جمع

ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان سے متعلق جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔

ای چالان کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان نظام تمام فریقین سے مشاورت کے بعد نافذ کیا گیا، فیز ون صرف مکمل انفرااسٹرکچر والی سڑکوں پر نافذ ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر سڑکیں ای چالان سسٹم میں شامل نہیں، 14 روز میں چالان ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جرمانوں میں ترمیم سندھ حکومت نے کی، ٹریفک پولیس کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای چالان نظام شفاف اور قانونی دائرے میں ہے، ای چالان سے متعلق تنازع پر ٹریفک کورٹس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے جواب کے بعد عدالت نے درخواستوں کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Check Also

سانحہ گل پلازہ: لائٹ بند نہ ہوتی تو جانیں بچ سکتی تھیں: چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

کراچی: چیف فائر آفیسر نے سانحہ گل پلازہ پر بنے جوڈیشل کمیشن کے روبرو انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *